مولانا فضل الرحمٰن کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں: عمر ایوب

159

 پشاور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم مولانا فضل الرحمٰن کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں ،حکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو دھونس کے بجائے بیٹھ کر بات کرے۔

ہائی کورٹ میں ضمانت کیس کی سماعت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ حکومت غیر سنجیدہ ہے اور زور و زبردستی پر اُتر آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھیوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، ہمارے اراکین کو 1 سے 3 ارب روپے تک کی آفرز دی جا رہی ہیں ،ہر ترمیم پر بحث ہونی چاہیے۔ حکومت نمبر پورے کرکے دکھائے پھر دیکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو بیٹھ کر بات کرے، دھونس و جبر نہ کرے ،آئینی کمیٹی کے اجلاس میں بار کونسلز کے نمائندوں کو بلانا چاہیے۔حکومت کے پاس آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے نہیں۔ ایوان میں نمبر پورے کرنا حکومت کا کام ہے۔