نیسلے فار ہیلھتیئر کڈز ( N4HK) روم کا افتتاح

67

کراچی(کامرس رپورٹر) نیسلے پاکستان نے خطے میں صحت بخش غذا سے متعلق آگاہی کے فروغ کیلئے گورنمنٹ پرائمری بوائزا سکول شگر میں نیسلے فار ہیلھتیئر کڈز ( N4HK) روم کا افتتاح کیا جو گلگت بلتستان میں تیسرا N4HKروم ہے۔ N4HK پروگرام غذائیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے نیسلے کے عالمی پروگرام کا حصہ ہے۔روم کا افتتاح کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے وزیر منصوبہ بندی راجا ناصر علی خان نے کہا’’ مجھے آج یہاں روم کا افتتاح کرنے میں بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے اورمیں نیسلے پاکستان کا اس اہم پروگرام کیلئے شکر گزار ہوں کیونکہ یہ پروگرام ا سکولوں اور طبقات میں غذائیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے صوبہ بھر میں غذائیت کے بارے میں آگاہی پروگرام کو معاونت اور اس کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے گلگت بلتستان کی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ وقار احمد، ہیڈآف کارپوریٹ افیئرز اینڈ سسٹین ایبیلیٹی، نیسلے پاکستان نے کہا’’ N4HK پروگرام کی پاکستان بھر میں توسیع ملک میں صحت بخش غذا کے فروغ کیلئے نیسلے کی کوششوں کی تصدیق ہے۔