کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رجحان رہا

62

کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رجحان رہا اور مارکیٹ86ہزار پوائنٹس کی بلند سطح گنوا بیٹھی۔کے ایس ای100انڈیکس600 پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس85500پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو 80 ارب روپے سے زاید کا خسارہ برداشت کرنا پڑا جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 112کھرب روپے سے کم ہیو کر111 کھرب روپے رہ گیاجبکہ 46.22 فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق چائینز انویسٹمنٹ کارپوریشن کی پی آر ایل کی اپ گریڈیشن میں1ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، سی پیک کے مختلف انفرا اسٹرکچر میں پاکساتانی سیمنٹ سیکٹر کی شمولیت اور شنگھائی تعاون اجلاس کے کامیاب اختتام کی خبروں پر جمعرات کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا اور انڈیکس میں200سے زاید پوائنتس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم ریکارڈ سطح پر چھونے کے بعد پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دبائو سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو کر منفی زون میں چلی گئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 620.23پوائنتس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس86205.66پوائنٹس سے کم ہو کر85585.43پوائنٹس پر آگیا۔