ہم چیمپئنز ٹرافی کیلئے واپس پاکستان آنے کے منتظر ہیںِ، رچرڈ گولڈ

34

ملتان/کراچی (سید وزیر علی قادری)انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سی ای او رچرڈ گولڈکا کہنا ہے کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کے لیے واپس پاکستان آنیکے منتظر ہیں۔رچرڈگولڈ ملتان میں صوفی بزرگ شاہ رکن عالم کے مزار گئے، ان کے ساتھ سی او او پی سی بی سلمان نصیر بھی موجود تھے۔اس موقع پر رچرڈ گولڈ نے پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کے لیے واپس پاکستان آنے کے منتظر ہیں، ہمارا خیال رکھنے کا شکریہ۔ رچرڈ گولڈ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 2 سال میں یہ میرا پاکستان کا دوسرا دورہ ہے اور ہمارا بہت خیال رکھا گیا، ہمارے کھلاڑی اور یہاں آئے ہوئے انگلینڈ کے کرکٹ مداح بھی بہت انجوائے کر رہے ہیں،ملتان کے مزارات سمیت پاکستان کا دورہ کرنا اچھا تجر بہ رہا۔