البرکہ بینک جہانگیر خان اسکواش چیمپئن شپ کا آج سے آغاز ہوگا

20

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) البرکہ بینک جہانگیر خان اسکواش چیمپئن شپ کا آج سے 21 اکتوبر تک کیا جائے گا۔ کوالیفائی راؤنڈ آج پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں ہوں گے۔ جبکہ مین راؤنڈ کا آغاز کل اسی کمپلیکس میں ہوگا۔سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ جونیئر ٹورنامنٹس کو پی ایس اے سے رجسٹر کیا گیا ہے، جس میں انڈر 17 اور انڈر 19 دونوں کیٹیگریز شامل ہیں۔ ان ٹورنامنٹس کی ،PSA رجسٹریشن سے پاکستانی کھلاڑیوں کی بین الاقوامی رینکنگ میں بہتری آئے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ انڈر 11 کی کیٹیگری بھی منعقد کی جا رہی ہے۔ اس ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم ساڑھے 3 لاکھ روپے ہے۔ جہانگیر خان نے مزید بتایا کہ البرکہ ٹورنامنٹ کو وہ خود دیکھ رہے ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ وہ پاکستان کے لیے اس قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔