دوسرا ٹیسٹ: فتح کیلیے انگلینڈکو 261رنز پاکستان کو 8وکٹیں درکار

166
ملتان: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کامیاب بولر راشد خان 111 رنز دے کر 7کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے کے بعد اللہ رب العزت کا شکر اداکرتے ہوئے

ملتان (نمائندہ خصوصی)پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ملتان ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، قومی ٹیم کو ٹیسٹ میچ میں فتح کے لئے 8 وکٹیں درکار ہیں جبکہ انگلینڈ کو جیت کے لئے مزید 261رنز بنانا ہونگے، انگلینڈ نے تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 36رنز بنالئے،پاکستان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 221رنز پر آئوٹ ہوئی اور انگلینڈ کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لئے 297رنز کا ہدف دیا۔ گزشتہ روز ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے آغاز پر انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 239 رنز6 کھلاڑی آئوٹ سے کیا لیکن 248رنز پر ساجد خان نے برینڈن کارس کو 4 رنز پر پویلین لوٹا دیا اور اننگز میں اپنا 5واں شکار کیا جبکہ نئے آنے والے کھلاڑی میتھیو پوٹس کو بھی ساجد خان نے بولڈ کیا، انہوں نے 6 رنز ا سکور کیے،جیمی اسمتھ 21رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ جیک لیچ 25 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، انگلینڈ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں291رنز بنا کر آئوٹ ہوئی۔پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ نعمان علی نے3 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔پاکستان نے 75رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا،پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا اور 9کے مجموعی اسکور پر عبد اللہ شفیق صرف 4 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے جبکہ کپتان شان مسعود بھی 11رنز کے مہمان ثابت ہوئے،دونوں کھلاڑیوں کو ثاقب بشیر نے آئوٹ کیا،صائم ایوب پاکستان کے آئوٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے ۔