سعودی عرب میں منشیات کے کارخانے پر چھاپا‘ کئی من نسوار برآمد

83

جدہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی پولیس نے جدہ میں منشیات بنانے کے کارخانے پر چھاپا مار کر 217 کلو نسوار ضبط کر کے کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔ چھاپا مار ٹیم نے کئی غیر ملکیوں کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جب کہ کارخانے کو سیل کر کے تمام ضبط شدہ منشیات اور سامان کو تلف کر دیا۔ گرفتار غیر ملکیوں کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حوالے جب کہ مکان سیل کر کے مالکان کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔میونسپلٹی حکام کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں نے اپنی رہائش کو کارخانہ بنا رکھا تھا، جہاں نسوار کے علاوہ شیشہ فلیور تیار کیا جاتا تھا۔ بلدیہ نے رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے محلوں میں کڑی نظر رکھیں ۔