سوڈان: آر ایس ایف کا مصر پر جنگ میں مداخلت کا الزام

81

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان کی منحرف ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) کی طرف سے جنگ میں سوڈانی فوج کا ساتھ دینے کے الزامات کے بعد مصر کو ایک درجن مختلف اقسام کی اشیا کی برآمد روک دی گئی۔ ریپڈ سپورٹ فورسز کے جنرل کونسلر نذیر یونس احمد نے کہا کہ مصر کو گوند، مونگ پھلی، خوردنی تیل، ہر قسم کے مویشی، تل، تومباک، چارے کی اقسام ، خشک بھنڈی، سونے اور معدنیات کی تمام اقسام کی برآمد روک دی گئی ہے۔ اس سے قبلریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد حمدان دقلو نے مصر پر الزام لگایا تھا کہ اس نے سوڈانی فوج کو 250 کلوگرام امریکی بم فراہم کیے ہیں۔