ترکیہ میں مکانات کی فروخت میں 37.3 فیصد اضافہ

87

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک )ترکیہ بھر میں رہائشی مکانات کی فروخت میں رواں سال کے ستمبر میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 37.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ شماریات کے مطابق ملک بھر میں رہائشی مکانات کی فروخت 37.3 فیصد اضافہ کے ساتھ ایک لاکھ 40 ہزار 919 مکانات تک پہنچ گئی ہے۔ 21 ہزار 314 رہائشی مکانات کے ساتھ استنبول سرِفہرست رہا ۔