بھارت : انگریزدور کے قوانین تبدیل‘ قانون کو بینا قرار دیدیا گیا

39

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں انگریز وں کے دور کے قوانین میں بڑی تبدیلی کردی گئی۔ بھارتی عدالتوں میں عوام قانون کی ایسی دیوی کا نظارہ کریں گے جو اندھی نہیں ہوگی اور اس کے ہاتھ میں تلوار کے بجائے آئین کی کتاب ہوگی۔ قانون کے اندھا ہونے سے متعلق انگریزوں کے قانون کے تحت بھارتی عدالتوں میں قانون کی ایسی مورتیاں نصب کی جاتی تھیں جن کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوتی تھی اور ہاتھ میں تلوار ہوتی تھی۔ آنکھوں پر پٹی بندھے ہونے کا مطلب یہ تھا کہ عدالت چہرے دیکھ کر فیصلہ نہیں کرتی بلکہ انصاف پر مبنی کرتی ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی ہدایت پر قانون کی دیوی قرار دی جانے والی مورتی کی آنکھوں سے پٹی ہٹا دی گئی ہے ۔