سعودی عرب کی جانب سے بے گھر لبنانیوں کے لیے امداد

98
ادلب پر روسی طیاروں کی بمباری کے باعث زخمی افراد کو منتقل کیا جارہا ہے

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) شاہ سلمان ریلیف فنڈ کی امدادی سامان سے متعلق چوتھی کھیپ لبنان پہنچ گئی۔خبر رساں ادارے کے مطابق بیروت کے بے گھر لبنانیوں کے لیے امدادی سامان بدھ کے روز رات گئے بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا ۔ سعودی عرب کا پہلا امدادی سامان کا طیارہ 13 اکتوبر کو بیروت پہنچا تھا، جس میں 40 ٹن سے زائد خوراک ، طبی سامان اور دیگر سامان موجود تھا۔ رضاکاروں کا ایک گروپ بھی سامان کے ساتھ لبنان گیا تھا۔واضح رہے کہ لبنانی شہریوں کے لیے انسانی بنیادوں پر متحدہ عرب امارات، ترکیہ، عراق، مصر، اردن، کینیڈا،، رومانیہ اور فرانس نے بھی امدادی سامان بھیجا ہے۔