ممبئی میں تائیوان کے قونصل خانے کا افتتاح‘ چین کا بھارت کو انتباہ

105
ممبئی میں تائیوانی قونصل خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکا موجود ہیں

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں تائیوان کا تیسرا قونصل خانہ کھولے جانے پر چین نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ تائیوان کے معاملے پر بھارت احتیاط سے کام لے۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق ون چائنا پالیسی، بھارت کی جانب سے کیا گیا سنجیدہ سیاسی عہد ہے جو چین بھارت تعلقات کی سیاسی بنیاد ہے۔ ترجمان کے مطابق بھارت اپنے وعدوں کی سختی سے پابندی کرے اور تائیوان کے ساتھ کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلے سے گریز کرے۔ واضح رہے کہ ممبئی میں بدھ کے روز تائیوان کا تیسرا قونصل خانہ کھولا گیا تھا ۔ نئی دہلی اور چنائے میں بھی تائیوان کے قونصل خانے موجود ہیں۔