دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی جاری ہے‘ ترجمان کے الیکٹرک

54

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان کے۔ الیکٹرک نے کہا کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر آنے والے ٹیکنیکل فالٹ کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی جس پر عملہ فوری طور پر متحرک ہوا اور فالٹ کی درستگی کے ساتھ ہی بجلی بحال کر دی گئی۔ترجمان کے الیکٹرک نے مزید کہا کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سمیت کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے تمام بڑے پمپنگ اسٹیشنز نہ صرف لوڈشیڈنگ سے مستثنا ہیں بلکہ ہنگامی صورتحال میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کو متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے۔ کے۔ الیکٹرک کا عملہ واٹر بورڈ کے نمائندوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے ٹیکنیکل فالٹ کی درستگی کے لیے مستقل رابطے میں رہتا ہے۔