پاکستان سمیت دنیا بھر میں غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا گیا

32

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں 17اکتوبرکوغربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا گیا۔1993 ء سے ہر سال 17 اکتوبر کو دنیا بھرمیں غربت کے خاتمے کا دن منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد ترقی پذیر ممالک سے غربت کا خاتمہ اور غریبوں کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے۔اقوام متحدہ کے طے کردہ پائیدار ترقیاتی اہداف میں پہلا ہدف دنیا بھر سے غربت کا خاتمہ ہے تاہم یہ ہدف تاحال تکمیل سے کوسوں دور ہے۔پاکستان کی ایک تہائی سے زیادہ آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے جسے صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولیات سمیت ایک مناسب معیار زندگی میسر نہیں، غربت کے ساتھ بیروزگاری اور معاشرے میں جرائم بھی بڑھتے ہیں۔اقوام متحدہ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی آبادی کا 7 فیصد یعنی تقریباً 575 ملین لوگ 2030 ء تک انتہائی غربت کا شکار رہ سکتے ہیں۔غربت کے خاتمیکے لیے حکومت کے ساتھ معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، صاحبِ حیثیت افراد کی اخلاقی اور سماجی ذمے داری ہے کہ ضرورت مند افراد کی مدد کریں۔