اسلام آباد (آن لائن) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اصلاحات پر سختی سے عمل کر رہا ہے، معیشت میں ٹیکسوں کا حصہ 13.5 فیصد تک پہنچانا چاہتے ہیں، ٹیکسوں کا نظام ڈیجٹلائز کرنے پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔ امریکی سفیر نے ٹیکس اصلاحات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس اصلاحات خوش آئند ہیں، پاکستان میں توانائی کی اصلاحات قابل تعریف ہیں،پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں ۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان اصلاحات پر سختی سے عمل کر رہا ہے، معیشت میں ٹیکسوں کا حصہ 13.5 فیصد تک پہنچانا چاہتے ہیں ، ٹیکسوں کا نظام ڈیجٹلائز کرنے پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے ، موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کو کم سے کم کرنا چاہتے ہیں ۔