کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرر کے خلاف درخواست، وفاقی حکومت نے درخواست پر تحریری حکم نامہ جمع کرادیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں دائر جواب میں وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو بطور ڈپٹی وزیراعظم کا اعزازی عہدہ دیا گیا ہے، اسحاق ڈار وزیراعظم کے اختیارات استعمال نہیں کرتے، عدالت کاکہنا تھا کہ اسی نوعیت کا جو پہلے کیس دائر کیا گیا تھا اس پر عدالتوں کے فیصلے کیا تھے؟ 2012ء میں لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کے ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے پر تقرر کے خلاف کیا فیصلہ دیا تھا؟