لاہور(نمائندہ جسارت) احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نیب ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت کو منتقل کردیا۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں احتساب عدالت نے اپنا محفوظ فیصلہ سنایا۔