مسرت چیمہ کا جیل میں سہولیات کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

148

لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے جیل میں سہولیات کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں صوبائی سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کو سیاسی بنیادوں پر کیسز میں گرفتار کیا گیا ہے، سینٹرل جیل لاہور میں درخواست گزار کو بی کلاس کی سہولیات نہیں دی جارہی ، متعلقہ جیل حکام کو گھر سے کھانے اور بی کلاس فراہم کرنے کی درخواست دی، متعلقہ حکام کا درخواست گزار کو سہولیات نہ دینا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت جیل حکام کو بی کلاس کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے ، درخواست گزار کو گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت دی جائے ۔