وفاقی کابینہ : 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری

52

اسلام آباد(آن لائن )وفاقی کابینہ نے شوگرملز مالکان کی جانب سے 21 نومبر سے پیداوار شروع کرنے کی شرط پر مزید 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ چینی کی برآمد شوگرملز مالکان کی جانب سے پیداوار 21 نومبر سے شروع کرنے سے مشروط ہوگی، چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت مقررہ بینچ مارک 145 روپے 15 پیسے سے بڑھنے پر برآمد فوری منسوخ کی جائے گی۔وفاقی کابینہ کی جانب سے چینی برآمد کرنے کی اجازت کی مجموعی مقدار بڑھ کر ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن ہوگئی ہے۔وفاقی کابینہ نے مزید 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے لیے ای سی سی کے 11 اکتوبر کے فیصلے کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی۔