چین کی جانب سے امریکا کوپانڈوں کا تحفہ

133
ورجینا کے ڈیولیس ائرپورٹ پانڈوں کا تحفہ لانے والا طیارہ لینڈنگ کررہا ہے

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے 2 دہائی بعد 2بڑے پانڈے بطور تحفہ امریکا بھیج دیے۔ یہ پانڈے واشنگٹن ڈی سی کے چڑیا گھر میں نئے 10 سالہ معاہدے کے تحت لائے گئے ہیں جنہیں نئے ماحول میں منتقل کرنے سے پہلے 30 روز کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ اس سے قبل 1972ء میں چین نے امریکی صدر رچرڈ نکسن کے تاریخی دورئہ چین کے بعد پہلی بار پانڈے بطور تحفہ واشنگٹن بھیجے تھے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے گزشتہ برس نومبر میں کیلیفورنیا میں اپنے ہم منصب جو بائیڈن سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ چین نئے پانڈوں کو چینی اور امریکی عوام کے درمیان دوستی کے سفیر کے طور پر امریکا بھیج سکتا ہے۔