اسلام آباد (کامرس یسک) چائنا انٹرنیشنل پریس کمیونیکیشن سینٹر کے ریسرچ فیلو محمد ضمیر اسدی نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں مضبوطی آئی ہے، جس سے مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ پاکستان اور چین کے درمیان تجارت، صنعت، اور زراعت کے شعبوں میں شراکت داری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔تجارت کے شعبے میں دونوں ممالک نے باہمی تجارت کے حجم میں اضافہ کیا ہے، جبکہ صنعتی شعبے میں خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سے مشترکہ منصوبے اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ زراعت کے میدان میں بھی جدید ٹیکنالوجی، زرعی تحقیق، اور زرعی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے ترقی کی جا رہی ہے، جس سے پاکستان کی زرعی پیداواریت میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے یہ شراکت داری نہ صرف اقتصادی ترقی کے لئے اہم ہے بلکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو بھی مزید مضبوط بنا رہی ہے، جس سے خطے میں استحکام اور خوشحالی کے امکانات میں اضافہ ہو رہا ہے۔