ٹنڈوالٰہیار،سانحہ لاہور کیخلاف انصاف اسٹوڈنٹ کا احتجاج

27

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)سانحہ لاہور پر انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن کی جانب سے نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں وکلا اسٹوڈنٹ سمیت دیگر نوجوان طلبہ بھی شریک تھے ۔ مظاہر ین کی جانب سے حکومت پنجاب سمیت پنجاب کالج کی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔ اس موقعے پر ضلع صدر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن ذوالقرنین جروار، جنرل سیکرٹری حمزہ رئیس، انفارمیشن سیکرٹری اسامہ میو ، نندنی کشور، دانیال قنبرانی اور کشور کمار و دیگر نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ کالج کے سیکورٹی گاڈر کو بچانے کی لیے حکومت پنجاب اور پنجاب کالج کی جانب سے کمسن بچی کنزا سلیم کو انصاف فراہم کر نے کے بجائے طلبہ پر لاٹھی چارج کیا گیا جس کی سخت الفاظ میں مذمت کر تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمسن بچی سے زیادتی میں جو افراد ملوث ہے انہیں فوری گر فتار کر کے قرار واقعے سزا دی جائے۔ اگر حکومت پنجاب نے کمسن بچی کنزا سلیم کے قاتلوں کو سزا نہیں دی اور ورثا کو انصاف نہیں دیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔