قنبر علی خان (جسارت نیوز) ضلع کشمور کے تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ کی حدود میں 2 گروپس میں پرانے تنازعے پر نوجوان قتل کا معاملہ، ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب پٹھان کا نوٹس، ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروھی سے رابطہ، قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کشمور کے تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ کی حدود گرلز ہائی اسکول کندھکوٹ کے قریب 2 گروپس میں پرانے تنازعے پر قتل ہونے والے نوجوان اظہر علی مہر والے معاملے پر ڈی آئی جی لاڑکانہ نے نوٹس لیتے ہوئے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے احکامات جاری کر دیے۔