100 سالہ سابق امریکی صدر نے ووٹ کاسٹ کردیا

145

امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر نے جارجیا میں ارلی پولنگ کے دوران ڈیموکریٹ امیدوار اور ملک کی نائب صدر کملا ہیرس کے حق میں ووٹ کاسٹ کردیا۔ جمی کارٹر نے گزشتہ دنوں 100 ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ میں صدارتی انتخاب میں ووٹ کاسٹ کرنا چاہتا ہوں۔

جمی کارٹر اب 100 سال پورے کرنے والے واحد امریکی صدر بن چکے ہیں۔ وہ سبک دوش ہونے کے بعد سب سے زیادہ جینے والے امریکی صدر بھی ہیں۔ جمی کارٹر کا شمار امریکا کے مقبول ترین صدور میں ہوتا ہے۔

1981 میں صدر کے منصب سے سبک دوشی کے بعد جمی کارٹر نے خاصی متوازن زندگی بسر کی ہے۔ ان کا نام کسی بھی مالیاتی یا کسی بھی اور اسکینڈل سے نہیں جُڑا۔ جمی کارٹر نے عالمی سطح پر امن کے لیے غیر معمولی کوششیں کی ہیں۔ وہ مختلف خصوصی کازز کے لیے بھی کام کرتے رہے ہیں۔