سینیٹ وقومی اسمبلی اجلاس جمعرات کو طلب: وفاقی کابینہ کل آئینی ترمیم ایجنڈے پرغورکریگی

136
Senate and National Assembly meeting

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل طلب کرلیے۔ جبکہ وفاقی کابینہ بھی جمعرات کو آئینی ترمیم کے ایجنڈے پر غورکرے گی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس17 اکتوبر بروز جمعرات سہ پہر 4 بجے جبکہ سینیٹ اجلاس 17 اکتوبر بروز جمعرات سہ پہر 3 بجے طلب کرلیا۔ صدرمملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (ایک) کے تحت طلب کیے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے سلسلے میں طلب کیے گئے، ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی اسی روز طلب کیا گیا ہے جس میں 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

دریں اثناء میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دن میں ڈیڑھ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا، وزیراعظم شہباز شریف کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ اجلاس میں آئینی ترمیم کی منظوری کے ایک نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔