نائیجیریا: آئل ٹینکرمیں آگ لگنے سے 94 افراد ہلاک،40سے زائد زخمی

146
oil tanker fire in Nigeria

نائیجیریا میں آئل ٹینکرمیں آگ لگنے سے 94 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق نائجیریا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، آئل ٹینکر دھماکے میں 94 افراد ہلاک اور چالیس سےزائد زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک فیول ٹینکر سڑک پر الٹ گیا تھا جیسے ہی لوگ ایندھن نکالنے کے لیے جمع ہوئے، ٹینکر میں غیر متوقع طور پر آگ لگ گئی۔ جس کے نتیجے میں تباہ کن دھماکہ ہواجس سے تقریباً 94 افراد ہلاک اور چالیس سےزائد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے اسی طرح کا واقعہ پاکستان کے شہر بہاولپور میں بھی پیش آیا تھا۔  صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور میں تیل سے بھرا ٹینکر الٹنے کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 139 ہو گئی تھی۔