منفی پروپیگنڈہ کو نظرانداز کر کے ملک کو مضبوط کرنا ہے: شرجیل میمن

143

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ منفی پروپیگنڈہ کو نظرانداز کر کے ملک کو مضبوط کرنا ہے۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے الیکٹرک موٹرسائیکل کمپنی کا افتتاح کیا، مختلف ملکوں کے سفارتکار بھی تقریب میں موجود تھے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ای ٹربو کمپنی کو ای بائیک لانچ کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں، خواہش ہے کہ ای ٹربو تمام ممالک میں بائیکس برآمد کرے، ہم نے سندھ میں ای وی بسز شروع کیں، ہم سب مل کر ملک کو آگے لے کر جا سکتے ہیں، جلد ملک سے ای وی بائیکس ایکسپورٹ ہونا شروع ہوجائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ایندھن کا مسئلہ ہے، الیکٹرک چیزیں ملک اور ماحول کیلئے بہتر ہیں، ان سے پٹرول اور ڈیزل کی لاگت بچنے کے ساتھ ساتھ ماحول بھی محفوظ رہے گا، گرین انرجی کیلئے ہم سب کو رول پلے کرنا پڑے گا،اب ہمارا ٹارگٹ ہے جلد سے جلد ای وی ٹیکسیز بھی شروع کریں، چین کی ٹرانسپورٹ کمپنی کو درخواست کی ہے کہ وہ ہمارے ملک میں ای وی بسز بنائیں۔