ہمارے سینیٹرز کو ہراساں کیا جا رہا ہے: سردار اختر مینگل

108

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ بی این پی کے 2 سینیٹرز اور ان کے خاندانوں کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ اب میرے پاس ایک ہی آپشن بچا ہے کہ اپنے سینیٹرز کو مستعفی ہونے کی ہدایت کر دوں، ہمارے پاس اس کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے اسی سلوک کی وجہ سے میں نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔

دوسری جانب صدرِ مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل طلب کر لیے ہیں۔

 قومی اسمبلی کا اجلاس کل بروز جمعرات سہ پہر 4 بجے طلب کیا گیا ہے جبکہ سینیٹ کا اجلاس بھی 17 اکتوبر بروز جمعرات سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے۔