لطیف کھوسہ کی اسلام آباد کے مقدمے میں 24 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور

84

لاہور: ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما سردار لطیف کھوسہ کی اسلام آباد کے مقدمے میں 24 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی نے سردار لطیف کھوسہ کی حفاظتی ضمانت پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے اسلام آباد میں مقدمات درج کر رکھے ہیں جو سیاسی بنیادوں پر درج کیے گئے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عبوری ضمانتوں کے لیے اسلام آباد جانا ہے ، خدشہ ہے پولیس گرفتار کر لے گی، عدالت حفاظتی ضمانت دینے کا حکم دے ۔

عدالت نے سردار لطیف کھوسہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 24 اکتوبر تک متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت کروانے کی ہدایت کردی۔