کراچی: اولڈ سٹی ایریا پان منڈی میں تین منزلہ مخدوش عمارت گرگئی

105

کراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا پان منڈی میں 3 منزلہ مخدوش عمارت گرگئی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بلڈر مخدوش عمارت میں غیر قانونی تعمیرات کرارہا تھا۔

مکینوں کے مطابق مزدور کام کررہے تھے، کہ عمارت گرکر ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ ریسکیو ادارے نے ملبہ اٹھانے کا کام شروع کیا، اور بتایا کہ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ اولڈ سٹی ایریا میں 500 سے زائد قدیم اور مخدوش عمارتیں ہیں، جہاں کم آمدنی والے مکین خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔