عمران خان آکسفورڈ چانسلر کی دوڑ سے باہر

128

لندن: آکسفورڈ یونیورسٹی نے سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کو اپنے چانسلر کے عہدے کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست سے باہر نکال دیا ۔

تحریک انصاف کے بانی نے اس عہدے کے لیے اپنی کاغذات نامزدگی جمع کرائی تھی، تاہم قید میں ہونے کے باعث وہ یونیورسٹی کے قوانین کے تحت اس عہدے کے لیے نااہل قرار دیے گئے ہیں ۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں تقریباً 40 امیدوار شامل کیے گئے ہیں ، جن میں سابق وزیراعظم کا نام بھی شامل تھا ۔

یونیورسٹی کے مطابق، پہلا مرحلہ 28 اکتوبر سے شروع ہونے والے ہفتے میں ہوگا، جس میں ووٹرز اپنے پسندیدہ امیدواروں کی درجہ بندی کریں گے۔ پانچ کامیاب امیدوار دوسرے مرحلے میں پہنچیں گے، جو نومبر میں ہوگا۔

قانونی ماہرین کے مطابق، عمران خان کی چانسلر کے عہدے کے لیے امیدواری کو اُن کی مجرمانہ سزاؤں کے باعث مسترد کیا گیا ہے۔ برطانیہ کی معروف قانونی فرم میٹرکس چیمبرز کے کنگز کونسل، ہیو سوتھی نے اپنی رائے میں کہا کہ عمران خان یونیورسٹی کے معیار پر پورے نہیں اترتے، کیونکہ اس عہدے کے لیے ایمانداری اور شفافیت لازمی شرائط ہیں ۔

پالیسی ایڈووکیسی گروپ “بیلٹ وے گرڈ” کے مطابق، آکسفورڈ یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط اور برطانیہ کے خیراتی قوانین کے تحت عمران خان کی قانونی صورتحال نے انہیں نااہل قرار دیا ہے۔