گوگل ڈیٹا سینٹرز کے لیے ایٹمی توانائی پر انحصار کا فیصلہ

131

گوگل نے اپنے تمام ڈٰیٹا سینٹرز کو ماحول دوست توانائی فراہم کرنے کے لیے 500 میگاواٹ کا بجلی گھر قائم کرلیا ہے۔ یہ ایٹمی بجلی گھر مصنوعی ذہانت کے حوالے سے کام کرنے سے والے ڈیٹا سینٹرز کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

گوگل کو اپنے دفاتر اور خصوصی ڈیٹا سینٹرز کے لیے بہت بڑے پیمانے پر بجلی درکار ہوتی ہے۔ سپر کمپیوٹرز، ہبز، کینکٹنگ ڈیوائسز اور دیگر بہت سے آلات بہت بڑے پیمانے پر بجلی چاہتے ہیں۔ اس کے لیے گوگل کو خرچ بھی بہت کرنا پڑتا ہے اور توانائی فراہم کرنے والے اداروں پر منحصر بھی رہنا پڑتا ہے۔

بجلی کی رسد کے لیے روایتی ذرائع پر انحصار کرنے کے بجائے اب گوگل نے فیصلہ کیا ہے کہ کاربن فری یعنی مکمل ماحول دوست توانائی کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔