ایمان دستر خوان کی خد مت عظیم کارنامہ ہے، مقررین

61

ٹنڈوالٰہیار (نمائندہ جسارت) شیخ عبدالقادر جیلانی کی نورانی کشتی اور احکامات خداوندی کے فیض و برکات کو آنکھوں دینے کا موقع ملا ہے، ایمان دستر خوان کی ٹیم جس انداز میں اسپیشل افراد کی خدمت کے لیے ہفتہ وار ایمان دستر خوان کو سجاتی ہے وہ حقیقی طور پر خد مت کا ایک بے مثال عظیم کارنامہ ہے، بھوکوں کو کھانا کھلانا اللہ اور رسول اللہ ﷺ سمیت اولیا اللہ نے اس کا حکم دیا ہے اور جو لوگ اللہ کے بندوں کے لیے ایک وقت کے کھانے کا بندوبست کر تے ہیں، اللہ ان کے گھروں کے دستر خوان کو وسیع کر دیتا ہے اور جولوگوں اپنا مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں، اللہ مال میں اضافہ کر دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار لاء انفورسمنٹ انسپکٹر مظہر صدیق جروار، میونسپل کمیٹی، جو نیئر کلرک شہزاد علی میمن، جونیئر کلرک فقیر محمد اوجن اور آغوش سینٹر کے آفیسر معین نے ایمان دستر خوان ٹیم کی جا نب سے دارالسکون راشدآباد میں چلنے والے ہفتہ وار ایمان دستر خوان کے مشہور سلسلے ایمان کے مہمان میں شریک ہو کر اسپیشل افراد میں لنگر تقسیم کر نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایمان دستر خوان کے روح رواں کی کاوشیں قابل دید ہیں، مخیر حضرات سے اپیل کریں گے کہ وہ اپنے رزق حلال سے اللہ کے بندوں کی خد مت کے لیے اپنا مال خر چ کر یں اور ایک بار ایمان دستر خوان کا دورہ کر کے مشاہدہ کیا جا ئے۔