ٹیکسٹائل انڈسٹری زبوں حالی و تنزلی کا شکارہے، سرحد چیمبر

91

پشاور(کامرس ڈیسک ) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سمال اینڈ میڈیم انٹراپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سمیڈا) کے باہمی اشتراک سے ویلیو ایڈیشن کے ذریعے ٹیکسٹائل کی صنعت کے فروغ و ترقی کے لئے Matching گرانٹ کی فراہمی کے حوالے سے چیمبر ہائوس میں دو روزہ اسپیشل معلوماتی ڈیسک کا افتتاح کیاگیا ہے۔ ڈیسک کا افتتاح سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان اور نائب صدر شہریار خان نے کیا۔؎اس موقع پر سرحد چیمبر کے ممبران صدر گل ،? فضل رسول ، چارٹرڈ اکائونٹنٹ محمد احمد شاہد اور سید اعجاز علی شاہ ،کمال محموداور سمیڈا کے افسران بھی موجود تھے۔ مذکورہ Matching گرانٹ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ (PSDP)کے تحت 1000انڈسٹریل اسٹیچنگ یونٹس کو فراہم کی جائے گی جس کا مقصد ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے سیکٹر میں ویلیو ایڈیشن کے لئے خصوصی مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ٹیکسٹائل کی صنعت کے فروغ و ترقی کے لئے خصوصی گرانٹ کی فراہمی کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مخدوش صورتحال کی وجہ سے ٹیکسٹائل کی انڈسٹری زبوں حالی و تنزلی کا شکار ہے اور صوبے میں کارخانوں کی بندش کے باعث بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے کہا کہ حکومت دیگر سیکٹرز کی ترقی کے لئے بھی ایسی خصوصی گرانٹس کا اعلان کرے تاکہ خیبر پختونخوا میں زوال پذیر کاروبار ،? صنعتوں اور تجارت کو بحال کیا جائے اور مختلف سیکٹرز بالخصوص سی این جی اور پٹرولیم میں سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ سے لوگوں کوروزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آسکیں۔