معذورین سروس کوٹہ میں بدعنوانی کا خاتمہ کیا جائے ، مظفر علی قریشی

102
دی بلائنڈ سندھ کے صدر مظفر علی قریشی اور دیگر پریس کانفرنس سے خطاب کر ہے ہیں

کراچی(کامرس روپرٹر)سفید چھڑی کے عالمی دن پر کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ایسوسی آف دی بلائنڈ PABسندھ کے صدر مظفر علی قریشی نے کہا کہ ہم رواں سال بصارت سے محروم افراد کی تنظیم PAB کی گولڈن جوبلی منا رہے ہیں ۔ اس حوالے سے حکومت سمیت میڈیا اور سول سوسائٹی کے مشکور ہیں جنہوں نے معذوری کی شکار بلائنڈ کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کیا اور انہیں صحت مند لوگوں کی طرح میرٹ پر سراٹھا کر جینے کے مواقع فراہم کیے۔ اس موقع پر PABسندھ کے سیکریٹری جنرل عبدالجبار میرانی، سیکریٹری مالیات فیصل بلوچ،محمد حمید، امینت اختر، محمد شکیل اور محمد شفیق بھی موجود تھے۔ مظفر علی قریشی نے کہا کہ ہماری کمیونٹی کے آج بہت سے افراد اعلیٰ تعلیم سے مزین ہو کر نہ صرف صاحب روزگار ہیں بلکہ فارن منسٹری، عدلیہ سمیت شعبہ درس و تدریس میں نمایاں خدمات کے حامل ہیں۔ اس ضمن میں وفاقی حکومت سمیت گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ و دیگر کے احسن سلوک پر اظہار تشکر کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ معذورین کے لیے مخصوص کوٹہ انتہائی مستحسن عمل ہے لیکن ملازمتوں کے حصول میں بدعنوانیوں کی روک تھام ضروری ہے۔