کامران غلام نے پہلے ہی ٹیسٹ میں سنچری بنا ڈالی

86

ملتان (نمائندہ خصوصی) انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی بلے باز کامران غلام ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری کرنے والے 13 ویں پاکستانی بلے باز بن گئے۔ ملتان میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والیکامران غلام نے سنچری بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ خیال رہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کامران غلام بابراعظم کی جگہ ٹیم میں آئے ہیں۔ اپنی خوشی بتا نہیں سکتا، یہ ہر کرکٹر کا خواب ہوتا ہے کہ پاکستان کیلئے کھیلے: کامران غلام کامران غلام سے قبل ڈیبیو ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سیخالد عباداللہ، جاوید میانداد، سلیم ملک، محمد وسیم ، علی نقوی، اظہر محمود ،یونس خان ، توفیق عمر بھی سنچری بناچکے ہیں یاسر حمید ڈیبیو پر دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے واحد پاکستانی ہیں یاسر حمید اور ویسٹ انڈیز کے لارنس روئے ڈیبیو کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے بلے باز ہیں ان کے علاوہ فواد عالم ،عمر اکمل اور عابد علی بھی پاکستان کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بناچکے ہیں۔ان کھلاڑیوں میں فواد عالم اور عمر اکمل کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ڈیبیو ٹیسٹ سنچری ملک سے باہر میزبان ملک کے خلاف بنائی جبکہ باقی تمام کھلاڑیوں کی سنچریاں ہوم گراؤنڈ یعنی پاکستان میں بنی ہیں۔