بنگلادیش پریمئیر لیگ کیلئے پلیئر ڈرافٹ کا اعلان، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

126

ڈھاکا (اسپورٹس ڈیسک) بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل)کیلئے پلیئر ڈرافٹ کا اعلان کیا گیا جس میں ٹیموں نے کئی پاکستانی کرکٹرز کو بھی اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا۔ڈھاکا کیپٹلز نے لیگ کے آئندہ سیزن کیلئے وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس کے علاوہ صائم ایوب کو پہلی پسند کے طور پر منتخب کیا جبکہ دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں محمد حسنین، فہیم اشرف، اوردیگر کو پلیئر ڈرافٹ میں چنا گیا۔بنگلادیش پریمئیر لیگ کا 11 واں ایڈیشن 27 دسمبر سے شروع ہوگا جو فروری 2025 تک جاری رہے گا۔