شاہینز ٹریننگ کیمپ کا اختتام، ٹیم اومان روانہ

137

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اے سی سی مینز ایمرجنگ ٹیمز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کی تیاری کیلئے پاکستان شاہینز کے ٹریننگ کیمپ کا 5واں روز۔ پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں نے کیمپ کے آخری دن اوول گراؤنڈ میں پریکٹس میچ میں حصہ لیا۔ پاکستان شاہینز ٹیم اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں شرکت کیلئے اومان روانہ ہوگئی پاکستان شاہینز ٹیم 19 اکتوبر کو بھارت کیخلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی جبکہ 21 اکتوبر کو میزبان اومان اور 23 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف بقیہ گروپ میچز کھیلے گی۔