ایشیاء اوپن کیروگی تائیکوانڈو چیمپئین شپ،اختشام الحق نے چاندی کاتمغہ جیت لیا

103
انڈونیشیا: چھٹی ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپین شپ میں قومی کھلاڑی چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد سبز ہلالی پرچم تھامے ہوئے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) انڈونیشیا کے شہر ٹینگرنگ (Tangerang) میں کھیلی جانے والی چھٹی ایشیاء اوپن کیروگی تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں (-87 kg) کے فائنل میں ملایشیاء کے زبیر ایم ایس نے پاکستان کے اختشام الحق کو 5-7 اور 7-12 پوائنٹس کے فرق سے شکست دیکر طلائی تمغہ جیت لیا اختشام الحق چاندی کا تمغے کے حقدار ٹہرے اس قبل کھیلے سیمی فائنل میں اختشام الحق نے انڈونیشیا کے اظہر سلیم کیخلاف13-10 اور 10-0 سے کامیابی حاصل کی مردوں کی -68 ویٹ کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں قازقستان کے کسانوو ازیات KASSANOV Izyat نے پاکستان کے ارباز خان کو2-1 شکست دیدی ارباز خان نے پہلے راؤنڈ میں 8-6 سے کامیابی حاصل کی تاہم کسانوو ازیات نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں 9-7 اور تیسرے راؤنڈ میں 7-19 سے فتح حاصل کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا خواتین کی -73 کیٹیگری کے سیمی فائنل میں میں کوریا کی شن جیونگین SHIN Jeongeun نے پاکستان کی ملیحہ علی کو 3-0 اور 4-1 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی ۔ خواتین کی -57 کیٹیگری میں فلپائن کی میک کین نکول Mc CANN Nicole نے پاکستان کی نورفاطمہ کیخلاف 3-5 اور 7-5 کے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔