زمبابوے اور زامبیا میں منکی پاکس کے نئے کیس ریکارڈ

79

ہرارے (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب افریقی ممالک زمبابوے اور زامبیا میں منکی پاکس کے نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ۔ زمبابوے وزارت ِصحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ ماہ جنوبی افریقا کا سفر کرنے والے 11 سالہ لڑکے میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ تنزانیہ کا سفر کرنے والے 24 سالہ مرد میں بھی وائرس کی تشخیص ہوئی،جس کے بعد ملک میں کیسوں کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔ ادھر زامبیا وزارتِ صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں پہلا کیس گزشتہ ماہ ملک میں آنے والا 32 سالہ تنزانیہ کا شہری ہے۔ بیان میں شہریوں کو دیگر ممالک کے سفر سے احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔