ناسا نے مشتری کے چاند کی جانچ کے لیے مشن روانہ کردیا

131
فلوریڈا کے اسپیس ایکس سینٹر سے ناسا کا خلائی جہاز روانہ ہورہا ہے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ناسا نے مشتری کے چاند یوروپا پر قابل رہائش علاقہ تلاش کرنے کے مشن پر خلائی جہاز روانہ کردیا ۔ خلائی جہاز کو یوروپا پر زیر زمین سمندر کی جانچ کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یوروپا کے برف کے موٹے بیرونی خول کے نیچے سمندر موجود ہے۔ امریکی خلائی ایجنسی کا یوروپا کلپر خلائی جہاز کیپ کیناورل کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے اسپیس ایکس فالکن ہیوی راکٹ پر فلوریڈا سے لانچ کیا گیا۔ روبوٹک شمسی توانائی سے چلنے والا یہ پروب 2030 ء میں تقریباً 1.8 ارب میل کا سفر کرنے کے بعد مشتری کے گرد مدار میں داخل ہوجائے گا۔