ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی پولیس نے غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 146 غیر ملکی گرفتارکرلیے۔ اسپیشل فورس کے تحت کی جانے والی کارروائی میں گرفتار ہونے والے افراد یمن اور ایتھوپیا سے تعلق رکھتے ہیں۔ گرفتار شدگان سے تفتیش کی جاری ہے تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ کون ان کا سہولت کار بنا ہے۔ پولیس نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی افراد کے ساتھ تعاون کرنا اور انہیں سہولت فراہم کرناسنگین جرم کے زمرے میں آتا ہے۔ا س پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کے علاوہ تشہیر بھی کی جائے گی۔