ترکیہ میں مہدی ہونے کا جھوٹا دعوے دار گرفتار

82

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ میں مہدی کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے شہری مصطفی شابوک کو اس کے پیروکاروں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ترکیہ کے صوبے کیناکلے سے اسے گرفتار کیا گیا۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ مصطفی شابوک نے خلافت محمدیہ کے نام سے الگ فرقہ بنا رکھا تھا جس کے ماننے والوں کی تعداد 200 تھی۔ مصطفی شابوک نے 2023 ء میں ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے بعد متاثرین کے لیے رہائش کے انتظامات شروع کیے تھے جس کے بعد اس نے کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر ایک مذہبی گروپ قائم کرلیا۔ شابوک نے اپنے جھوٹے دعوے کے ذریعے پیروکاروں کی تعداد بڑھائی، انہیں اپنی جائدادیں فروخت کرنے کے ساتھ قرض لینے پر بھی آمادہ کیا۔ اسے 15پیروکاروں سمیت گرفتار کیا گیا ،جن کے پاس سے خطیر رقم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔