جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت لانڈھی میں میڈیکل کیمپ

98
امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی عبدالجمیل خان الخدمت فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کررہے ہیں

کراچی (پ ر) بڑھتی ہوئی مہنگائی اورغربت نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ۔مہنگائی بے روزگاری کی وجہ سے ایک عام آدمی علاج معالجہ سے محروم ہے اور اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ نہیں کرسکتا ۔جماعت اسلامی اقتدار میں آکر عوام کو مفت علاج معالجہ اور تعلیم فراہم کرے گی ۔یہ بات امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی اور لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان نے الخدمت خواتین کے تحت لانڈھی ٹوسی ایریا میںلگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع کورنگی حلقہ خواتین کی ناظمہ ناہید ظہیر ودیگر ذمہ داران موجود تھے۔