بھیک مانگنے کی غرض سے سعودی عرب جانے والی 2 مسافر خواتین گرفتار

92

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کی غرض سے سعودی عرب جانے والی 2 مسافر خواتین کو گرفتار کرلیا گیا، ایک خاتون کا بیٹا بھی گداگری میں ملوث ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث2 مسافر خواتین کو گرفتار کرلیا۔ مسافر خواتین کی شناخت پتل خاتون اور سبحانہ کے نام سے ہوئی۔ گرفتار خواتین کسی قسم کی ہوٹل بکنگ کے حوالے سے دستاویزات دینے میں ناکام رہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ خواتین کے پاس کسی قسم کے سفری اخراجات کے حوالے سے رقم موجود نہ تھی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر خاتون سبحانہ کا بیٹا غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں مقیم ہے۔ گرفتار خاتون کا بیٹا عمرہ ویزا پر سال 2022ء میں سعودی عرب گیا تھا۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ خاتون کا بیٹا بھی گداگری میں ملوث ہے جس کی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔