کراچی میں بدبو دار ہوا پھیلنے کی وجہ سامنے آ گئی

58

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہوائوں کی مختلف سمتوں میں تیزی سے تبدیلی کے سبب ہرسال بڑی تعداد میں زیر آب اگنے والے آبی پودے فائٹو پلانکٹن کے مرنے/سڑنے کی وجہ سے شہربھر میں دوبارہ انتہائی ناگوار بدبو پھیل گئی۔شہر بھر بالخصوص ساحلی علاقوں میں مون سون بارشوں کے اختتام کے بعد5ستمبر سے محسوس کی جانے والی عجیب وناگوار بدبو ایک مرتبہ پھرمحسوس کی جانے لگی۔ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تکنیکی مشیر محمد معظم خان کے مطابق محسوس کی جانے والی بدبو آبی پودوں کی وجہ سے آرہی ہے۔ آبی پودے فائٹو پلانکٹن کی وجہ سے یہ بدبو محسوس ہوتی ہے۔