ہیلتھ ایشیا کا انعقاد 17 سے 19 اکتوبر تک ہو گا

103

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہیلتھ ایشیا کا 21واں ایڈیشن 17 سے 19 اکتوبر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو تقریب کی مہمان خصوصی ہوں گی۔اس تقریب میں صحت کی دیکھ بھال اور طبی طریقوں جیسے دائمی امراض، محفوظ خون کی منتقلی، کارڈیک سرجری اور پرفیوژن، میڈیکل ٹورازم، فارما سیوٹیکل مارکیٹنگ، طبی آلات وغیرہ عنوانات پر مختلف سیمینار بھی منعقد ہوں گے۔