کراچی (اسٹاف رپورٹر)پرووائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جہاں آرا حسن نے کہا ہے کہ ایک بہتر اور معیاری نظامِ صحت کے لیے تمام ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کو ایک ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی میں تمام الائیڈ ہیلتھ کیئر پروفیشنلز موجود ہیں، کالج آف بائیوٹیکنالوجی سے لے کر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ٹیکنالوجی تک، ریڈیالوجی، فارماکولوجی، انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل سائنسز میں، الائیڈ ہیلتھ کیئر کے تحت کام کررہے ہیں، یہ باتیں انہوں نے ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج اوجھا کیمپس کے اے کیو خان آڈیٹوریم میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے عالمی دن کی مناسبت سے جدید ہیلتھ کیئر میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے عنوان سے منعقدہ پینل ڈسکشن میں کہیں۔