محرابپور،ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا

110

محراب پور(جسارت نیوز)ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، حادثہ بھریا سٹی پولیس تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص مشتاق احمد سولنگی موقع پر جاں بحق ہو گیا، بھریا سٹی پولیس کے مطابق کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جاں بحق شخص کا تعلق گاؤں علی نواز سولنگی سے تھا، نعش ضروری کارروائی بعد ورثا حوالے کر دی ہے نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ دوسری جانب صحافی اورپولیس جرائم پیشہ افراد کے نشانے پر آگئے ایس ایچ او محراب پور راجا نوید سرفراز نواز کے صحافی نعمان عرف مانی مغل پر جھوٹے مقدمہ نمبر 313 سال 2024ء درج کرنے کے بعد شہر کے وسط ٹھری میرواہ رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر شہید عزیز میمن پریس کلب کے پاس سے رہزن اسلحہ کے زور پر صحافی ساجد مغل کی موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی چھین کر شہر کے بیچ سے دیدہ دلیری کے ساتھ فرار ہو گئے صحافی پر مقدمے اور موٹر سائیکل ڈکیتی واردات پر ایس ایچ او راجا نوید سرفراز کی سرد مہری کے خلاف صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے ایس ایس پی نوشہرو فیروز سینگار علی ملک سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔