سکھر،ڈریھا کے رہائشی کا احتجاج

123

سکھر(نمائندہ جسارت) سکھر کے علاقے ڈریھا کے رہائشی لاشاری برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین شوکت علی لاشاری، فیض محمد لاشاری، مائی پٹولاں سمیت دیگر نے ٹھل بی سیکشن پولیس کی ظلم و زیادتیوں اور ناانصافیوں کیخلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسکے بھائی لیاقت علی لاشاری کو جو کہ سیشن کورٹ میں حاضری پر آیا ہوا تھا، ٹھل پولیس گرفتار کر کے لے گئی ہے، انہوں نیاعلی حکام سے اپیل کی کہ لیاقت لاشاری کو بحفاظت بازیاب کروایا جائے۔